اسلام آباد(سی این پی)حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور کڑی شرط پوری کر دی جس کے تحت سونے کے زیورات اور جواہرات کا لین دین دستاویزی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دہشت گردوں تک سونے اور زیورات کی منتقلی روکنے کا ہدف، ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی۔ جیولرز سے طلائی زیورات و جواہرات کے لین دین کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔پہلے مرحلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اسلام آباد آفس نے وفاقی دارالحکومت کے جیولرز کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، غیر رجسٹرڈ جیولرز کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جیولرز کو سات دن کے اندر نوٹسز کا جواب دینا ہو گا۔جیولرز کو کاروبار کی مکمل تفصیلات، اپنے شناختی کارڈ نمبر، کاروباری شراکت داروں اور رابطہ نمبرز ایف بی آر کو دینا ہوں گے، جیولرز سے ان کے تمام بنک اکائونٹس، کاروبار کی برانچز اور پاسپورٹ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، نوٹسز کا جواب نہ دینے پر سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت کارروائی اور بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان
دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران سپاہی وطن عزیز پر قربان
منظور پشتین اسلام آباد پولیس کے حوالے
تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم
اسلام آبادکے لہتراڑ روڈ پرگاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
میجر شبیر شریف کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہاہے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رضاکاروں کا عالمی دن منایا جا رہا
گلا لئی اسماعیل کا نام خواتین دہشتگردوں کی فہرست میں شامل