مولانا صاحب، دوسروں کو مشورہ کے بجائے بیٹے سے کہیں استعفیٰ دے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(سی این پی)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب، دوسروں کو مشورہ دینے کے بجائے بیٹے سے کہیں استعفی دیں، ان کو کشمیر سے زیادہ کشمیر کمیٹی سے دلچسپی ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا منسٹر کالونی کے گھر کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈائون نہ کریں، مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لیے کریں، اپنے فرزند کیلئے پارلیمان، مراعات اور اس کی تنخواہ بھی حلال ؟ موجودہ حکومت اس لیے حرام کہ اس میں آپ موجود نہیں؟۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے ؟ کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے کر رہے ہیں ؟ آج آپ کے جمہوری اصول کہاں ہیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں