وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی

جدہ(سی این پی)وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ اور وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی، وفد کے لیے خاص طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے، وزیر اعظم اور وفد نے کشمیر، عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں، پاکستانی عوام اپنے لیڈر کو حرم میں اپنے درمیان دیکھ کر انتہائی پرجوش ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وفد کے ہمراہ نماز جمعہ حرم شریف میں ادا کی، عمران خان نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے خطاب کریں گے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران شدید احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں