فنکا مائیکروفنانس بنک کی طرف سے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کیلئے 2 ملین روپے کا امدادی چیک پیش

اسلام آباد (سی این پی) فنکا مائیکروفنانس بنک کی طرف سے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کیلئے 2 ملین روپے کا امدادی چیک پیش کیا گیا۔ امدادی چیک فنکا مائکروفنانس بنک کے سی سی او شاہد قاضی نے ہفتہ کو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کیا۔وزیر خارجہ نے فنکا مائیکروفنانس بنک کے ملازمین کے جذبے کو سراہتے ہوئے، ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس سے نبرد آزما ہے ہمیں بحیثیت قوم، مِلّی جذبے کے ساتھ اس وبا کو شکست دینا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ کڑے امتحان کا وقت ہے کوئی حکومت تنہا اس عفریت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ہمیں دوہرا چیلنج درپیش ہے ایک طرف ہمیں کرونا کے پھیلاو¿ کو روکنا ہے اور دوسری طرف اپنے ملک کے غریب طبقے کو بھوک سے بچانا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مخیر اور صاحب ثروت حضرات سے درخواست کی کہ وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں