مودی کو ایک اور دھچکا، رکن ٹیکساس اسمبلی کا مودی کے جلسے میں شرکت سے انکار

نیویارک(سی این پی)مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پر رکن ٹیکساس اسمبلی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جلسےمیں شرکت سےانکار کردیا اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پراظہارتشویش کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہیوسٹن جلسے کو ایک اور دھچکا لگا، ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے ٹیکساس کی اسٹیٹ ممبر شون تھیری سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے شون تھیری کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔شون تھیری نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مودی کے جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔اسٹیٹ ممبر کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا وہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔واضح رہے وزیراعظم مودی کا شون تھیری کے حلقہ انتخاب میں جلسہ ہونا ہے، ان کے ساتھ امریکہ کے صدر ٹرمپ کھڑے ہوں گے۔یاد رہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر پاکستانیوں نے بڑے احتجاج کا پروگرام تیار کیا ہے ، مودی کے خلاف 22 ستمبر کو ہیوسٹن اور 27 ستمبر کو نیویارک میں ہزاروں پاکستانی احتجاج کریں گے۔خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے لاک ڈاؤن کو اڑتالیس روز ہوگئے، کشمیر میں حالات سے بد سے بدترہوتےجارہےہیں ، نظام زندگی مفلوج ہے ،اسکول ، کالج ، تجارتی مراکز بند اور کشمیری گھروں میں مقید ہیں۔ضلع کپواڑہ میں قابض فورسزنے متعدد گھروں پر دھاوابولا ، سامان کو آگ لگائی اورکئی نوجوانوں کو گرفتارکرلیا جبکہ کشمیریوں کو مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے، مساجدکےامام بھی زیر حراست ہیں۔اب تک قابض فورسزگیارہ ہزار سے زائد کشمیریوں کوگرفتار کر چکی ہے، مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستوربندہیں، بازاروں کی بندش کے باعث لوگ روزمرہ کی اشیاء خریدنےسے قاصرہیں، دودھ، بچوں کی خوراک، ادویات ناپید ہو گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں