عراق کے شہرکربلا میں دھماکہ، 12 زائرین جاں بحق

کربلا(سی این پی )عراق کے شہر کربلا میں بس میں دھماکے سے 12 افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔عراقی حکام کے مطابق بس میں زائرین بڑی تعداد میں سوار تھے۔ دھماکہ بس کے اندر ہوا۔ دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی ٹيموں نے زخميوں کو مقامی اسپتال منتقل کرديا ہے، جب کہ سيکيورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو مکمل سيل کرديا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب زائرین کی بس شمالی سمت سے شہر میں داخل ہو رہی تھی۔ حکام کے مطابق دھماکے سے کچھ دیر پہلے ایک مسافر بس سے اترا تھا اور اپنے بیگ بس میں ہی چھوڑ گیا تھا۔کسی بھی تنظیم یا گروپ کی جانب سے تاحال دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ دھماکہ کربلا اور الہلا کے درميان آرمي چيک پوسٹ کے قريب ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں