چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کیخلاف کارروائی جاری ہے،ذیشان نیاز

شکرگڑھ(سی این پی )چیف سیکریٹری پنجاب کی خصوصی ہدایت پر گراں فروشی، ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایک دن میں 1 لاکھ 29 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا، مہم کے دوران 602 دوکانوں کو چیک کیا گیا، جن میں 51 دوکاندار خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، اور 5 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، فوکل پرسن برائے پرائسز ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری ذیشان نیاز نے یہ بات ضلع نارووال بھر میں جاری پرائس ایکٹ کنٹرول کے تحت کی جانے والی کاروائی کے بارے بتائی، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک کی زیر نگرانی ضلع بھر میں پرائس ایکٹ کنٹرول کے تحت مہم کامیابی سے جاری ھے، اور اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس مجسٹریٹس دکانیں چیک کر رہے ہیں، اور ان اقدامات کا مقصد صرف اور صرف عوام کو ریلیف فراہم کرنا ھے، قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر نارووال عثمان اکرم نے ڈی سی نارووال کی ہدایت پر فروٹ اور سبزی منڈی کا وزٹ کیا، ذیشان احمد اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفر ارشاد بھی اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے اس مو قع پر فروٹ اور سبزی کے معیار کو چیک کیا اور موقع پر ہونے وا لی نیلامی کا بھی جا ئزہ لیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں