پیر سے افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کا وقت بڑھا دیا جائے،عتیق میر

کراچی(سی این پی)چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ پیر سے افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کا وقت بڑھا دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے سندھ حکومت سے کل سے افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ چاند رات تک افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے،اجازت نہ دی تو تاجر ازخود ایس او پی کے تحت افطار کے بعد دکانیں کھول دیں گے۔عتیق میر کا کہنا تھا کہ حقوق کے لیے جیل جانا پڑا تو سب سے پہلے میں جاں گا،سیل شدہ مارکیٹوں کو فوری کاروبار کی مشروط اجازت دی جائے۔دوسری جانب کراچی چیمبر آف کامرس نے کل(سوموار) سے 6 دن کے لیے لاک ڈائون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے ہفتے تک 6 دن کے لیے مکمل نرمی کرنی ہی ہوگی۔سراج تیلی کا کہنا تھا کہ کرونا کہیں جانے والا نہیں،یہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے،ہم اپنے کاروبار ہمیشہ کے لیے بند نہیں کرسکتے،کرونا کی موجودگی میں کاروبار کے طریقے وضع کرنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں