مظفرگڑھ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی

مظفر گڑھ(سی این پی)پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 25 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کی جانب سے یہ اہم کارروائی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں کی گئی، اس دوران 25 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد ہوئیں۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ گندم کی بوریوں کو سرکاری گوداموں میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے جس کے تحت سزا بھی دی جائے گی۔خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں ذخیرہ اندوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ دنوں 610 مقامات پر ایکشن لیا گیا جہاں سے 44 ہزارٹن گندم برآمد ہوئی اور 498گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔گندم، چاول یا دیگر اجناس ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ گزشتہ ماہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعے ذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو سزا دی جائے گی، ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید ار ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فی صد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں