سونے کی قمیت کو پر لگ گئے،حکومت اڑان روکنے میں ناکام

کراچی(سی این پی )بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافےکے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد قیمت 1517 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں مہنگا ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں کو پر لگے اور اڑان کو کوئی نہ روک سکا۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ کی قیمت میں 600 جبکہ 10 گرام 515 روپے مہنگا ہوا۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، پشاور، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے صرافہ بازاوں میں فی تولہ اضافے کے بعد 87 ہزار 500 اور دس گرام 75 ہزار 17 روپے کے ساتھ فروخت ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے ریٹ کم ہوئے تھے،

اپنا تبصرہ بھیجیں