بابو سر ٹاپ حادثہ؛ پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت 27 افراد جاں بحق،پاک فوج کا ریسکیوآپریشن جاری

دیامر(سی این پی )سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کے قریب مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی جس میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ بالاکوٹ کے اسپتال منتقل کیے گئے 6 میں سے ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیاہے.حادثے میں جاں بحق افراد کی نعشیں سی ایم ایچ گلگت پہنچا دی گئیں،پاک فوج کا ریسکیوآپریشن جاری ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسافر کوچ حادثے میں جاں بحق افراد میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت پہنچایا گیا ہے جب کہ 26 افراد کی لاشیں بھی اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابو سرٹاپ پر ہونے والے حادثے پر پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں