لاہور(سی این پی)لاک ڈائون میں نرمی کے بعد عید شاپنگ کیلئے بازاروں میں رش بڑھ گیا، شہریوں کی بڑی تعداد عید بازاروں میں امڈ آئی، مختلف شہروں میں عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا۔لاہور کے بازاروں میں بھی عید کی گہما گہمی عروج پر ہے، سماجی فاصلے کا کسی کو خیال نہیں، شہر کا کوئی بازار بھی ایسا نہیں جہاں کھڑکی توڑ رش نہ ہو، فیصل آباد میں مارکیٹوں اور بازاروں میں عید شاپنگ جاری رہی۔شہریوں نے کورونا وائرس سے بچا ئوکیلئے بنائے گئے ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا گیا جس سے کورونا کے پھیلا ئوکا خدشہ بڑھ گیا۔ملتان کے چھوٹے بڑے بازاروں میں انتہا کا رش ہے، عوام نے غیر سنجیدگی کی انتہا کر دی۔ جوں جوں عید قریب آ رہی ہے، پشاور کی مارکیٹوں میں بھی شہریوں کی بھرمار ہے، ایس او پیز نظر اندار کئے جا رہے ہیں۔لاک ڈائون میں نرمی کے باعث ملک کے دیگر شہروں اور بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے جس سے کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم