کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کے بیٹے کی انکے کوچ سے کرکٹ سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (سی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے عبداللہ کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہو گئی۔وائرل ویڈیومیں ان کا بیٹا ہاتھ میں بلا اُٹھائے کرکٹ کھیلنا سیکھ رہا ہے اور ان کو سکھانے والا وہ شخص ہے جس نے کپتان سرفراز احمد کو بھی کرکٹ کھیلنا سکھائی تھی۔ کپتان سرفراز احمد نے ویڈیو پر کیپشن لکھا کہ (ایک وہ وقت تھا جب ظفر بھائی مجھے کرکٹ کھیلنا سکھاتے تھے اور آج بھائی میرے بیٹے عبداللہ کو بھی کرکٹ کھیلنا سکھا رہے ہیں، وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے)۔سرفراز احمد کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور انکے بیٹے کےلئے صارفین نے نیک خواہشات کا ظہار بھی کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں