ٹوئٹر نے امریکی صدر کو جھوٹا تسلیم کر لیا،ٹرمپ آگ بگولا ہو گئے

کیلیفورنیا(سی این پی)سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا تسلیم کر لیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر بہت زیادہ متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر اپنے ٹوئٹر بیانات کے ذریعے اپنے ناقدین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن اب ٹوئٹر نے بھی امریکی صدر کو نشانے پر لے لیا ہے۔ ٹوئٹر نے ڈاک کے ذریعے بیلٹس سے متعلق امریکی صدر کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے حقائق دیکھو پھر ٹرمپ کی بات مانو۔جھوٹا کہنے پر ڈونلڈ ٹرمپ بھی آگ بگولا ہو گئے اور ٹوئٹر پر امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔امریکی صدر نے کہا کہ ٹوئٹر آزادی اظہار کو روک رہا ہے لیکن وہ بحیثیت صدر ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں