خلیجی ممالک میں غیرملکی افواج کی موجودگی سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا،حسن روحانی

تہران(سی این پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں غیرملکی افواج کی موجودگی سے خطے میں مسائل اور عدم استحکام پیدا ہوگا۔ انہوں نے تہران میں سالانہ فوجی پریڈ کے موقع پر ٹیلی ویژن پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران اقوام متحدہ میں امن کیلئے علاقائی تعاون کا منصوبہ پیش کرے گا۔ان کا یہ بیان امریکہ کی طرف سے خطے میں مزید فوج تعینات کرنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں