تیل تنصیبات پر حملے کے ردعمل سے پہلے تحقیقات کے نتائج کے منتظر ہیں، سعودی عرب

ریاض(سی این پی)سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے اس کی تیل کی تنصیبات پر حملے کے ردعمل سے پہلے تحقیقات کے نتائج کا منتظر رہے گا۔خارجہ امور کے بارے میں سعودی عرب کے وزیر عادل الجبیر نے ریاض میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اپنی تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں ضروری اقدامات کریگا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی اسلحہ استعمال ہوا اور تحقیقات کی مکمل رپورٹ جاری کی جائیگی۔ادھر ایران نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں