لاہور(سی این پی )پنجاب اسمبلی کا 5 جون کو طلب کردہ اجلاس اسمبلی ہال کی بجائے ہوٹل میں کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ سپیکر چودھری پرویز الہی کی منظوری سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس جو کہ 5جون کو طلب کیا گیا ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کے نفاذ کے لئے اسمبلی ہال میں اجلاس کا انعقاد مشکل ہے، اسلئے اسمبلی ہال کی بجائے ہوٹل کے بڑے ہال میں اجلاس منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ حتمی اعلان کرے گا، طلب کردہ اور بجٹ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کو زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانا ہے، تمام ارکان کی حاضری کی صورت میں اسمبلی ہال میں کرونا ایس او پیز کے تحت مناسب فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی ہوگی، اس لئے کرونا ایس او پیز کے تحت مقامی ہوٹل کے بڑے ہال کو اسمبلی ہال کا درجہ دیکر استعمال کیا جائے گا۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر