لاہور(سی این پی)پنجاب پولیس کے مز ید 8 افسران و اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کی مجموعی تعداد 418 ہوگئی ہے۔محکمہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اب تک پولیس کے 18ہزار816 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15ہزار921 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ منفی آئے اور 2 روز میں مزید 2 ہزار477 اہلکاروافسران کے ٹیسٹوں کے نتائج آجائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس میں اب تک کورونا سے 4 اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں جن میں سے 3 کا تعلق لاہور اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے اب تک 254 افسران و اہلکار کورونا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہزار 240 ہوگئی اور ہلاکتوں کی تعداد 497 ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں