لاہور(سی این پی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کچھ نہیں کرسکتی تو ٹڈی دل کو بھگانے کے لیے شور و واویلا کرانے کا کام لے لیں۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تمام ادارے ناکام ہو چکے ہیں، حکومتی پالیسیوں سے غریب آدمی کا نقصان ہو رہا ہے، سندھی، بلوچی اورپنجابی کورونا ایک جیسا نہیں، حکومت تمام صوبوں کے لیے یکساں کورونا بچائو پالیسی نہیں بنا سکی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تو 20 مرتبہ استعفیٰ مانگ چکے ہوتے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کمیشن مافیا مہنگے داموں ٹکٹ فراہم کر رہا ہے، قرنطینہ کے نام پر کھانے اور کرائے کے پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔سراج الحق نے حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کچھ نہیں کرسکتی تو ٹڈی دل کو بھگانے کے لیے شور و واویلا کرانے کا کام لے لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا مثبت آنے والوں کے ساتھ مثبت رویہ رکھا جائے اور آئندہ بجٹ میں حکومت غیر ترقیاتی اخراجات ختم کرے تاکہ صحت اور تعلیم پر زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کیا جائے۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد