اسلام آباد(سی این پی)فواد چودھری نے ایک بار پھر پارلیمان کا براہ راست سیشن نہ بلانے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کئے جائیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر اس بات پر زور دوں گا کہ پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کیا جائے، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔فواد چودھری کا کہنا تھا پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے ہم احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، پارلیمنٹ کے جو سیشن براہ راست منعقد ہوئے اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد
گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک