لندن (سی این پی) برطانوی سیکیورٹی اداروں نے نیشنل ہیلتھ سروسز پر کرونا وائرس ویکسین کی تحقیقاتی معلومات چرانے کے لیے سائبر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچارکھی ہے جس کی ویکسین ابھی تک تیار نہیں کی جاسکی ہے تاہم برطانیہ سمیت کچھ ممالک نے کرونا ویکسین بنانے کا دعوی ضرور کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کورنا ویکسین کی تحقیقاتی معلومات چرانے کیلئے برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروسز کے نیٹ ورک سسٹم پر سائبر حملہ کیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل کمیونیکیشن جرمی فلیمنگ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کورونا کی ویکسین کی تحقیقی معلومات چرانے اور نیشنل ہیلتھ سروسز کے ڈھانچے کو تباہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔جرمی فلیمنگ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں مکمل طور پر الرٹ ہیں، برطانوی خفیہ ایجنسیوں کی بروقت مداخلت نے حملے ناکام بنا دیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کمیونیکیشن کا مزید کہنا تھا کہ اداروں، عوام کے تحفظ کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم
توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر
ججز کیخلاف مہم،جسٹس محسن اختر کیانی کا بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب
رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ