رواں ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی

کراچی (سی این پی)رواں ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 350 پوائنٹس پر ہوا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 303 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 654 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں