پاکستان سکوک اور یورو بانڈز جاری کریگا، دو ارب ڈالر آمدنی متوقع

اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے عالمی بانڈزمارکیٹ میں بانڈ جاری کرنے کی تیاری مکمل کرلی، پاکستان کا یورو بانڈ اور سکوک جاری کرنے کا ارادہ ہے، وزارت خزانہ نے اجراء کیلئے مالیاتی مشیروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈھائی سال بعد عالمی بانڈز مارکیٹ میں انٹری کی تیاری کرلی ہے ، پاکستان ایک بار پھر یورو اور سکوک بانڈز جاری کرے گا۔یورو اورسکوک بانڈزکےاجراء کے لئے وزارت خزانہ نے مالیاتی مشیروں کی درخواستیں طلب کرلیں ہیں، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ چودہ اکتوبر ہے۔وزارت خزانہ یورو اور سکوک بانڈز کے لئے الگ الگ مالیاتی مشیروں کے کنسورشیم کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے، ایک کنسورشیم میں سکوک بانڈز کے لئے اور ایک یورو بانڈز کے لئے ہوگا۔حکومت دو ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ان بانڈز کی میچورٹی ایک سال کی ہوگی۔واضح رہے مالی سال دوہزارسترہ اٹھارہ میں پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کے بانڈزجاری کئےتھے، ان میں ایک ارب ڈالر کے پانچ سالہ سکوک بانڈز اور ڈیڑھ ارب ڈالر کے دس سالہ یورو بانڈز شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں