پشاور(سی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے پٹرول کی قلت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم اور وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم کو کل طلب کرلیا۔ صوبائی سیکرٹری فوڈ سے آٹا بحران سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔پشاور ہائیکورٹ میں پیٹرول اور آٹا بحران کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پیٹرول بحران ہے لوگوں کو پیٹرول نہیں مل رہا کسی کو کوئی پروا ہی نہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس قیصر رشید کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ افسوس ہوتا ہے ایسے وزرا پر جو صرف میٹنگز کے لیے آتے ہیں۔اوگرا کے نمائندے کی جانب سے پیٹرول قلت پر کمیٹی تشکیل دینے کا بتایا گیا جس پر جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ کمیٹی کو چھوڑیں اور کمیٹی کی بات مت کریں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب بھی ہر چیز پر نوٹس لیتے ہیں لیکن پیٹرول اور آٹا بحران پر خاموش ہیں۔ عدالت کی جانب سے کیس میں ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو بھی طلب کرلیا گیا۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر