اسلام آباد(سی این پی)وفاقی حکومت نے پشاور سے طورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈور کے قیام کی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق پشاور سے طورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈور کے قیام کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سروے کا عمل مکمل کرلیا ہے جس کے بعد اس کی تعمیر میں 65 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔یہ منصوبہ 48 کلو میٹر طویل 4 رویہ ایکسپریس وے اورانڈسٹریل زون پر مشتمل ہوگا۔اس حوالے سے سینیٹر تاج محمد آفریدی نے بتایا کہ منصوبہ ورلڈبینک اور پاکستان کے اشتراک سے 2024 میں مکمل ہوگا جس سے ایک لاکھ شہریوں کوروزگار کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ طورخم سے کابل تک ہائی وے کی تعمیر کی ذمہ داری افغان حکومت کی ہے، اس منصوبے سے جنوبی ایشیا افغانستان کے راستے وسطی ایشیا سے منسلک ہوگا۔ڈی سی محمو داسلم وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپاس اکنامک کوریڈور کے قیام سے قبائلی اضلاع میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگا جس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر