لاہور(سی این پی)پنجاب میں کورونا وائرس کے بعد ٹائیفائیڈ بخار کی وبا بھی بے قابو ہوگئی، کورونا اور ٹائیفائیڈ کی ملتی جلتی علامات سے ڈاکٹرز تذبذب کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق شہر کے تدریسی اور نجی ہسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کے سینکڑوں مریض رپورٹ ہوئے، 10 روز میں پنجاب بھر میں ٹائیفائیڈ کے 20 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے، لاہور کے 5 بڑے ہسپتالوں میں 8 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔زیادہ کیسز سروسز، جناح، میو، جنرل اور چلڈرن ہسپتال میں رپورٹ ہوئے، ملتی جلتی علامات کے باعث کورونا اور ٹائیفائیڈ کے ٹیسٹ میں بھی کنفیوژن ہونے لگی، کورونا اور ٹائیفائیڈ سے اموات کی شرح 70 فیصد سے زائد ہے۔وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ سے 40 فیصد اموات ہو رہی ہیں، اموات کی بڑی وجہ ٹائیفائیڈ بخار بھی ہے، گندہ پانی، مضرصحت خوراک، ٹائیفائیڈ کی بڑی وجہ ہیں، بخار، کھانسی، جسم درد، پیٹ کی خرابی ٹائیفائیڈ اور کورونا کی علامات ہیں، کورونا میں بخار ہلکا رہتا ہے، ٹائیفائیڈ میں بخار 103 اور 104 تک ہوتا ہے۔
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد
گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک