دہلی(سی این پی)مودی سرکار کی منت سماجت کے بعد چین نے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 میجر سمیت 10 بھارتی فوجی رہا کر دیئے، سرحدی خلاف ورزی پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 76 کو زخمی کر دیا تھا۔مسلسل مذاکرات، جگ ہنسائی اور بھارتی وزیروں کی منت سماجت کے بعد چین نے دس بھارتی فوجی رہا کر ہی دیئے، بھارتی فوجیوں کی رہائی کا فیصلہ میجر جنرل کی سطح پر مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ رہائی پانے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل اور 3 میجر بھی شامل ہیں، وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے والے 20 بھارتی فوجی ہلاک، 76 زخمی جبکہ کئی ہمیشہ کے لیے معذور ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی فوج نے بھارتی فوجیوں کوخاردار تار سے لپٹے ڈنڈوں سے مارا جس سے وہ موقع پر ہی ڈھیر ہو گئے اور بھارتی فوج میں بددلی پھیل گئی ہے۔دونوں ممالک میں 1996 میں ہونے والے معاہدے کے مطابق بندوق اور دھماکہ خیز مواد کے استعمال پر پابندی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کے بعد چین سے معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں شروع کر دی۔معاملے پر روس اور امریکا نے بھی بھارت کی مدد کرنے سے انکار کر دیا تھا، چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار پر سکتہ طاری ہے۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری