سعودی اتحاد نے ایک ہفتے میں یمنی عوام پر 450حملے کئے،ترجمان مسلح افواج یمن

صنعا(سی این پی)یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نہتی یمنی عوام پر ساڑھے چار سو سے زائد حملے کئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مآرب، جوف، صنعا، عمران، صعدہ، حجہ اور بیضا صوبوں پر چار سو پچاس سے زائد حملے کئے ہیں۔سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ میں امریکہ، متحدہ عرب امارت اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا آغاز کیا تھا جو بدستور جاری ہے۔ پانچ سال سے جاری سعودی جارحیت اور شدید محاصرے کے نتیجے میں اب تک لاکھوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے یمن کے عوام کو غذائی اشیا اور دوائوں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے تاہم تمام تر جارحیت ، دبائو اور محاصرے کے باوجود سعودی جنگی اتحاد یمنی عوام کی استقامت کے باعث اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں