سربیا میں کوروناکے باوجود عام انتخابات کا انعقاد

بلغراد(سی این پی )یورپ سمیت دنیا عالمی وباء سے لڑرہی ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں ابھی بھی جزوی لاک ڈائون ہے اور حالات معمول پر نہیں آسکے ہیں وہیںسربیا وہ پہلا ملک ہے جہاں لاک ڈائون کے بعد قومی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں حکمران قدامت پسند جماعت کی فتح کے امکانات واضح ہیں۔ ووٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشن پر ماسک لگا کر پہنچیں جب کہ وہاں داخلے پر ان کے ہاتھ بھی سینیٹائز کیے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات میں سربیا کے چھ اعشاریہ چھ ملین اہل ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ محتاط اندازے کے مطابق ان انتخابات میں حکمران سربین پیپلز پارٹی پچاس فیصد کے قریب ووٹ لے سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں