امارات ائیرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں

اسلام آباد(سی این پی)امارات ائیرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق امارات ائیرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں 10 روز کے لیے معطل کی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف کراچی سے آخری پرواز ای کے 607 دبئی کے لیے روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق کم مسافروں کے باعث اخراجات پورے نہیں ہو رہے لہذا 3 جولائی کے بعد دوبارہ جائزہ لے کر پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے پر غور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں