اے سی آفس کے اہلکاروں کی دکانداروں سے جرمانے کے نام پر بھتہ وصولی،صحافیوں سے نارواسلوک،تاجروں کا شدید احتجاج

نوشہروفیروز(سی این پی)اسسٹنٹ کمشنر آفس کنڈیارو کے کلرک و مارکیٹ کمیٹی کے کلرکوں کیخلاف شہری ایکشن کمیٹی کا احتجاج بنا رسید بھاری جرمانے وصول کیے جانے کے انکشافات۔تفصیلات کے مطابق کنڈیارو اے سی آفیس کے کلرک محسن چانڈیو اور مارکیٹ کمیٹی کے کلرک شوکت سولنگی نے خانواھن کے دکانداروں سے جرمانے کے نام پر بھتہ لینا شروع کردیا،آئے روز تاجروں کو ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ پر سوال کرنے پرصحافیوں کیساتھ ناروا سکوک اور بدتمیزی کی گئی ،جس پر صدر عاشق علی شاہ طالب جسین سہتو غلام نبی سولنگی احسان ابڑو شکیل سہتو علی جان کوندر جہانزیب عامر میمن بابر شیخ کی قیادت میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر کلرکوں کیخلاف مختلف نعرے درج تھے مظاہرین نے شاہی بازار میں دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا بھوک بیروزگاری اور لاک ڈاؤن سے ہر شخص بری طرح متاثر ہوا اب کاروبار کھلے ہیں تو اے سی آفس کے اہلکار چھوٹے دکانداروں کو آئے روز جرمانے کی رسید دیے بغیربھتہ لےکرلوٹ رہے ہیں، ہمیں سرکاری بھتہ مافیا سے تحفظ فراہم کیا جائے رسیدیں طلب کرنے پر بدکلامی اور سنگین نتائج کی دہمکیاں دی جاتی ہیں شہری ایکشن کمیٹی شہریوں اور صحافیوں نے اعلیٰ حکام وزیراعلیٰ سندھ سے مذکورہ ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں