پشاور(سی این پی) اجمل وزیر نے کہا ہے ہم بہت جلد بی آر ٹی کا سرپرائز دینے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ اس لئے گئے منصوبے پر کام جلد مکمل ہو، احتساب سے گھبرانے والے نہیں، سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 89 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈائون ختم کر دیا، تمام اقدامات کا مقصد کورونا پر قابو پانا ہے، لاک ڈائون کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے 214 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون جاری ہے۔ انہوں نے کہا خصوصی بچوں کے سیکنڈری، ہائی سیکنڈری امتحانات بورڈ کے تحت ہوں گے۔اجمل وزیر کا کہنا تھا فاٹا کا انضمام تمام جماعتوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوا، فاٹا کا انضمام 5 سال میں مرحلہ وار ہونا تھا، 5 سال کا کام 15 ماہ میں کر کے دکھایا، فاٹا میں پہلی بار الیکشن کرانا چیلنج سے کم نہیں تھا، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو قبائلیوں سے خود ملے، باجوڑ سے لے کر وزیرستان تک شفاف انتخابات کرائے، 72 سال بعد فاٹا کے عوام کو اپیل، وکیل اور دلیل کا حق ملا، خیبرپختونخوا اور وفاق نے انضام شدہ اضلاع کو حصہ دیا۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں