کراچی(سی این پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک جا پہنچا جب کہ کے الیکٹرک نے رات گئے بھی بجلی کی بندش شروع کردی۔شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، اختر کالونی،کشمیر کالونی، محمود آباد، منظور کالونی، گجر چوک، پی ای سی ایچ سوسائٹی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، الہلال سوسائٹی، کے ڈی اے اسکیم سیون، لیاقت آباد سی ون ایریا، گلستان جوہر بلاک 19، گلستان جوہر بلاک 8، عزیز آباد، کریم آباد،صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے تو کہیں بجلی نے آنا اور جانا لگائے رکھا۔شہر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 گھنٹے تک جا پہنچاہے اور کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں تو وہیں آن لائن کلاسز والے بچوں کو بھی بجلی نہ ہونے کے باعث کلاسز لینے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی ایٹمی بجلی گھر سے کے الیکٹرک کو ملنے والی 60 میگاواٹ بجلی کی سپلائی معطل ہے۔جب کہ ذرائع ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو 50 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پی ایس او ذرائع کے مطابق شہر میں بجلی کی طلب 3000 سے 3200 میگاواٹ ہے اور کے الیکٹرک کو فرنس آئل بھی مطلوبہ مقدار یعنی 61000 ٹن سے زائد فراہم کیا جاچکا ہے۔
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد
گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک