گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے،جنرل(ر)عاصم باجوہ

اسلام آباد(سی این پی)پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین اورمعاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں گوادر میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں پر عملدرآمد اور انہیں مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 23 کروڑ روپے کی لاگت سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گوادر شہر اور گوادر بندرگاہ کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں