افغانستان، شدت پسندوں نے فوجی چیک پوسٹ پرحملہ کردیا

کابل(سی این پی) افغانستان میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند مارا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر اچانک شدت پسندوں نے دھاوا بول دیا اور اندھادھند فائرنگ شروع کردی، فوجی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ملکی فورسز کے کئی اہلکار زخمی ہوئے انہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔شدت پسندانہ کارروائی کے جواب میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرے کو اہلکاروں نے دبوچ لیا، گرفتار شدت پسند کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔تحقیقات کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ مذکورہ دہشت گرد کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں