روم(سی این پی) اٹلی میں کرونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے، ایک امریکی کمپنی نے دوا ساز کمپنی کے ساتھ ویکسین کی تیاری میں مدد کے لیے اشتراک کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں واقع امریکی گروپ کیٹالینٹ (Catalent) کے ایک پروڈکشن پلانٹ نے کو وِڈ 19 کے لیے ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں مدد دینے کے لیے دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن (J&J) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔پیر کو اٹلی کے وزیر صحت رابرٹو سپیرانزا نے روم سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود قصبے اناگنی میں واقع پلانٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ جس ویکسین پر جانسن اینڈ جانسن کام کر رہی ہے، وہ یہیں اس پلانٹ پر مکمل ہوگی۔اٹلی میں ممکنہ ویکسین تیار کرنے کا یہ منصوبہ دونوں امریکی کمپنیوں کے مابین موجود معاہدے کی توسیع ہے، واضح رہے کہ اپریل میں امریکی کمپنی کیٹالینٹ نے جے اینڈ جے کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ویکسین کی شیشی کی بھرائی اور اس کی پیکیجنگ سروسز امریکی ریاست انڈیانا کے شہر بلومنگٹن میں واقع پلانٹ میں ہونی تھی۔اٹلی کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ اب ویکسین کی تیاری کا پورا عمل اٹلی ہی میں ہوگا۔امریکی گروپ کیٹالینٹ، آسٹرا زینیکا (برطانوی سویڈش فارماسیوٹیکل کمپنی)کے لیے بھی کرونا ویکسین کے سلسلے میں شیشی بھرائی اور فنشنگ کی خدمات فراہم کر رہا ہے، یہ گروپ وبا کے دوران ویکسین کے کروڑوں ڈوز کی تیاری کے مراحل میں اپنی خدمات فراہم کرے گا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی