کورونا کی آڑ میں سائبر دہشت گردی بھی زور پکڑ رہی ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک(سی این پی)اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرش نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے منفی استعمال، سائبر حملوں اور بائیولوجیکل دہشت گردی کی طرح کے نئے خطرات کو بھی جنم دیا ہے۔آنتونیو گوٹرش نے اقوام متحدہ ہفتہ انسدادِ دہشت گردی کے دائرہ کار میں اپنے خطاب میں اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ داعش، القاعدہ اور اس سے تعلق رکھنے والے گروہ، نیو نازی، سفید فام کی بالا تری کا دفاع کرنے والے نفرت کے بیج بوتے ہوئے اپنے گندے عزائم کو پورا کرنے کے درپے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ داعش تا حال شام اور عراق میں طاقت پکڑنے کی کوششوں میں ہے، اور یہ کورونا کی آڑ میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد لے رہی ہے۔گوٹرش نے دہشت گردی کے بھی وائرس کی طرح کسی حد کونہ ماننے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو صرف اور صرف مشترکہ کاروائیوں کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، اس ضمن میں خفیہ معلومات کا تبادلہ بھی کافی اہمیت کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں