امریکہ چینی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹِک ٹاک کو بند کر رہا ہے، مائیک پومپیو

واشنگٹن(سی این پی)امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہم ٹِک ٹاک سمیت چینی ساختہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنوں کو ممنوع قرار دینے کا پروگرام رکھتے ہیں۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے پومپیو نے امریکہ میں زیرِ استعمال چینی ساختہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنوں کا جائزہ لیا ہے۔خاص طور پر ٹِک ٹاک ایپلی کیشن کے سکیورٹی کے حوالے سے شدید خطرہ تشکیل دینے سے متعلق مباحث کا حوالہ دیتے ہوئے پومپیو نے کہا ہے کہ ہم نے اس موضوع پر سنجیدگی سے غور کیا ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ آیا ٹِک ٹاک ممنوع قرار دیا جائے گا یا نہیں پومپیو نے کہا ہے کہ ” میں اس معاملے میں صدر ٹرمپ سے پہلے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ لوگ اپنے ٹیلی فونوں پر اپ لوڈ چینی ایپلی کیشنوں کے بارے میں ضرور درست فیصلہ کریں گے۔ اس وقت ہم موضوع کے بارے بات چیت کر رہے ہیں”۔دوسری طرف ٹِک ٹاک نے تحریری بیان جاری کر کے پومپیو کے الفاظ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹِک ٹاک کا منتظم ایک امریکی ہے اور “سلامتی و پبلک پالیسیوں کے حوالے سے” یہ ایپلی کیشن اپنے سے مشابہہ دیگر ایپلی کیشنوں میں پہلے نمبر پر ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ ” اپنے صارفین کو ایک محفوظ ایپلی کیشن پیش کرنے سے بڑھ کر ہماری اور کوئی ترجیح نہیں ہے۔ ہم نے کبھی چینی حکومت کو مواد کی فراہمی نہیں کی اور اگر اس کا مطالبہ کیا جائے تو بھی ہم ایسا نہیں کریں گے”۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں ماہانہ 800 ملین فعال صارفین کی حامل ایپلی کیشن ٹِک ٹاک کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ صارفین کی شخصی معلومات چینی حکومت کو فراہم کر رہی ہے۔کثیر تعداد میں امریکی ماہرین کے رائے میں یہ فرم امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں