واشنگٹن(سی این پی)امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طورپر دستبردار ہونے کے لیے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو نوٹس بھیج دیا۔ اس حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ دستبرداری کے لیے ایک سال پہلے نوٹس دیا جاتا ہے اس لیے امریکا 6 جولائی 2021 تک ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی اختیار نہیں کرسکتا۔بعدازاں وائٹ ہائوس نے بھی عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طورپر دستبردار ہونے کے لیے بھیجے جانے والے نوٹس کی تصدیق کردی۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس پھیلانے کا الزام چین پر عائد کیا ہے اور ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت عالمگیر وبا کے حوالے سے اپنے بنیادی فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہا ہے۔یہی وجہ تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی فنڈنگ کو فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا تھا۔اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی معاونت کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکا عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈ دینے والا ملک ہے۔ امریکا نے گزشتہ برس بھی ڈبلیو ایچ او کو 400 ملین ڈالر یعنی 40 کروڑ ڈالر امداد دی تھی جب کہ چین نے سال 19-2018 کے دوران عالمی ادارہ صحت کو 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر فنڈ فراہم کیا تھا۔
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ