اسلام آباد(سی این پی) عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے مویشی منڈیوں کے قیام سے متعلق حکومت نے اہم ہدایات جاری کردی ہیں، جس میں ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے مویشی منڈیوں کو شہر سے دور قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو کو تحریری طور پر آگاہ بھی کردیا ہے۔کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث سال2020کی عیدالاضحی باقی عیدوں سے بہت مختلف ہے، عید الاضحی کے موقع پر کورونا سے بچا ئوکے لیے چند احکامات پرعمل ضروری قرار دیا گیا ہے۔حکومتی احکامات میں کہا گیا ہے کہ جانوروں کی خریداری کے لیے حکومت کی مقررہ مویشی منڈی جائیں، ضرورت کے تحت صرف وہ افراد منڈی جائیں جنہوں نے خود قربانی کرنی ہو۔زیادہ عمر والے افراد اور بچوں کو بکرا منڈیوں میں نہ لے کر جائیں، مویشی منڈی جاتے ہوئے ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں، اندرون شہر میں کسی مویشی منڈی یا فرد سے جانور خریدنے سے گریز کریں۔حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری انفرادی قربانی کے بجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں، قربانی مقرر ہ مذبح خانوں، خیراتی، کمیونٹی تنظیموں میں اور آن لائن کی جائے۔اس کے علاوہ قربانی کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے، عید کے موقع پر دعوتوں کا اہتمام بالکل نہ کریں، قربانی کے جذبے کے تحت آئیں ہم دوسروں کے لئے ایک مثال بنیں، خود بھی محفوظ رہیں اوردوسروں کو بھی محفوظ بنائیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں