ہانگ کانگ کی نیم خود مختاری پر آنچ آئی تو چین پر پابندیاں لگا دیں گے، امریکہ

واشنگٹن(سی این پی)امریکہ نے ہانگ کانگ کی نیم خود مختار حکومت کی طرف سے قومی سلامتی پر مبنی ایک قانون کے تناظر میں چین پر پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔وائٹ ہائوس کے مشیر سلامتی رابرٹ او برائن نے میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ اس قانون کی وجہ سے لگتا ہے کہ چین ہانک کانگ پر مکمل اجارہ داری حاصل کر لے گا۔او برائن نے کہا کہ ہم ہانگ کانگ کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دفتر خارجہ کو اگر ہانگ کانگ کی نیم خود مختاری پر ذرا بھی شک ہوا تو ہم چین کے خلاف پابندیاں لگا دیں گے۔دوسری جانب وائٹ ہائوس کی ترجمان کائی لی مک انانی نے میڈیا کو بتایا کہ چین کے خلاف نئے اقدامات جلد ہی آپ کے سامنے ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں