سربیا میں ہزاروں افراد کا دوبارہ لاک ڈائون کے فیصلے پر احتجاج، پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا

بلغراد(سی این پی)سربیا میں ہزاروں افراد نے ملک میں دوبارہ لاک ڈائون کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ مشتعل افراد نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا جنہیں منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔کورونا لاک ڈائون نا منظور کے نعرے لگاتے سربیا میں ہزاروں مظاہرین نے دوبارہ شٹ ڈائون کے اعلان کے خلاف پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا، بعض مظاہرین پولیس حصار توڑ کر پارلیمنٹ کے اندر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جنہیں پولیس نے باہر دھکیلا، پر تشدد مظاہرین نے پولیس پر پتھرا ئوبھی کیا، مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے فورسز کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔مظاہرے میں 43 پولیس اہلکاروں سمیت 60 افراد زخمی ہوگئے، متعدد گاڑیاں اور املاک نذر آتش کر دی گئیں، سربیا کے صدر نے ہفتے کے روز سے دارالحکومت میں لاک ڈائون کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں