فیصل آباد ، مہنگائی کا طوفان، سبزی کی قیمتیں دگنابڑھنے سے شہری پریشان

فیصل آباد(سی این پی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد فیصل آباد میں مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی پر زندگی اجیرن کردی، گزشتہ 15 دن میں سبزی کی قیمتیں ڈبل ہونے سے غریب آدمی بلبلا اٹھا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کہ بعد مہنگائی کا جن ایک بار پھر بوتل سے باہر نکل آیا، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں کو تو جیسے پر لگ گئے ہوں۔گزشتہ چند روز سے منافع خوروں کے دوبارہ سرگرم ہونے سے سبزیوں کی قیمتیں ڈبل ہو گئیں جبکہ انتظامی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے ہی آویزاں کرنا چھوڑ دئیے۔مارکیٹ میں آلو اور کدو 40 سے بڑھ کر 100 روپے، ٹماٹر 50 سے بڑھ کر 120 روپے کلو میں فروخت کئے جارہے ہیں۔ بھنڈی توری، گوبھی اور ٹینڈے بھی 100 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ لہسن اور ادرک 300 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ غریب شہری چیخ رہے ہیں جبکہ انتظامیہ راگ الاپ رہی ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔شہری کہتے ہیں انتظامی اداروں نے کانوں میں سیسہ ڈال رکھا ہے کوئی سنتا ہی نہیں اور گراں فروشوں نے لوٹ مار کی انتہا کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں