لاہور(سی این پی)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن سے جہانگیر ترین گروپ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔سیکرٹری پی ایس ایم اے کے اعلامیے کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ایک سال کے لیے تین نئے ایگزیکٹو ارکان کا انتخاب ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ذکا اشرف پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین بن گئے اور جہانگیر ترین گروپ کے نعمان احمد خان اب چیئرمین نہیں رہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن میں ایک گروپ پروگریسیو گروپ نے جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کی تھی۔ ترجمان پروگریسیو گروپ وحید چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ چیئرمین نعمان احمد خان کو ہٹانے کی جدوجہد کریں گے کیونکہ جہانگیرترین کا اثرورسوخ شوگر انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ہے۔یاد رہے کہ ملک میں گزشتہ عرصے کے دوران چینی بحران کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر کی گئی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے انکشاف کیا تھا کہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔ایف آئی اے کی رپورٹ سامنے آنے کے جہانگیر ترین کو چیئرمین ٹاسک فورس برائے زراعت کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا جب کہ ان کے وزیراعظم اور تحریک انصاف سے تعلقات بھی پہلے جیسے نہیں رہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں