کراچی(سی این پی)کراچی میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد سندھ کے دیگر شہروں میں بھی آٹا مہنگا ہوگیا۔حیدر آباد میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کا تھیلا550 روپے کا ہو گیا جب کہ حیدرآباد میں چکی پر آٹا 55 سے 60 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔چکی مالکان کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم دستیاب نہیں اور اوپن مارکیٹ میں سے مہنگی گندم خرید رہے ہیں۔میرپورخاص میں ایک ہفتے کے دوران 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 20 روپے اضافہ ہوا ہے اور 10کلو فائن آٹے کا تھیلا 520 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔سکھر میں چکی کے آٹے کی قیمت میں ایک روز میں 4 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جب کہ جیکب آباد، شکارپور اور کشمور میں چکی کا آٹا میں 2 روپے فی کلو اضافے کے بعد 48 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ سپر فائن آٹے کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کرکے 53 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں