لاہور(سی این پی) پنجاب میں کھلے آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا جس کے بعد فائن آٹے کی 86 کلو کی بوری 100 روپے مہنگی کردی گئی۔پنجاب میں کھلے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے، نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلور ملیں 86 کلو فائن آٹے کی بوری 5700 کی بجائے 5800 روپے میں فروخت کررہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ قیمت کم نہ ہوئی تو نان کی قیمت 15 روپے سے بھی بڑھ جائے گی۔ادھر آٹا چکی ایسوسی ایشن نے گندم کی قیمت کو جواز بنا کر اس ہفتے پہلے 3 روپے قیمت بڑھائی تھی اور اب مزید 2 روپے قیمت بڑھانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ایک کلو آٹا 70 روپے فی کلو فروخت ہوگا۔اس ضمن میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 2300 روپے من مل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آٹے کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں