فیس بک پاکستان میں آفس کھولے ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (سی این پی)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا سوسائٹی میں انقلاب لا سکتا ہے، فیس بک پاکستان میں آفس کھولے تاکہ بہتر انداز سے کام کیا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا لوگوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، سوشل میڈیا سوسائٹی میں انقلاب لا سکتا ہے ، عمران خان نے نوجوان نسل سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ رکھا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر رکھی ہے، کسی کی بھی اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے خلاف ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ فیس بک پاکستان میں آفس کھولے تاکہ بہتر انداز سے کام کیا جا سکے، سوشل میڈیا ہر عمر کے لوگوں تک معلومات پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں کا احتساب کرنے کے لیے سوشل میڈیا سے بہتر پیمانہ نہیں ، غلط خبروں کو پھیلانا بھی ایک چیلنج ہے، حکومت سوشل میڈیا کے کردار کی حامل ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں ، ہائبر ڈوار سے نمٹنے کیلئے سوشل میڈیا ٹریننگ بھی وقت کی ضرورت ہے، الیکٹرانک میڈیا سے سوشل میڈیا کاسفر طے کر رہے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان آزادی اظہاررائے پریقین رکھتی ہے ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عصر حاضر میں ضرورت بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں