زلزلے کے آفٹر شاکس کا خطرہ،این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کی جانب سے 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکش کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 24 ستمبر کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد آنے والے 24 گھنٹوں میں آفٹر شاکس کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم کی جانب سے متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں جبکہ نوٹیفکیشن میں شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کسی بھی خستہ حال عمارت کے نزدیک یا اندر جانے سے گریز کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں