کشمیریوں کی آزادی کیلئے جان بھی دینا پڑی تو گر یز نہیں کرینگے،اداکارہ ریشم

لاہور (سی این پی) فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے جان بھی دینا پڑی تو گر یز نہیں کرینگے، کشمیر پر بھارتی مظالم بدتر ین دہشتگردی ہے جس کا پوری دنیا کو نوٹس لینا چاہئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریشم نے کہا کہ کشمیر یوں کیساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس پر ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور کوئی شک نہیں ہر پاکستانی کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کرتے ہوئے 52 روز سے کرفیو عائد کر رکھا ہے جس کے سبب وہاں کے عوام کو خوراک، پانی سمیت دیگر ضروریات زندگی تک دستیاب نہیں، ہسپتالوں میں دوائیں بھی ختم ہو چکی ہیں اور وہاں داخل مریض تڑپنے پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں