لاہور(سی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مالز اور شاپنگ سنٹرز میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی ماحولیات کو عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ ماحولیات پولی تھین بیگز کے استعمال سے متعلق پابندی کے حکم پر عمل درآمد نہیں کروا رہا جس کے باعث شہر میں نکاسی کا سسٹم متاثر ہو رہا ہے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ماحولیاتی الودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، عدالت ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے۔جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا کہ محکمہ ماحولیات ہر صورت عدالتی حکم پر عمل درآمد کروائے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی ماحولیات سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد
گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک